ظہور وٹو کا صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

ٹی وی ٹو ڈے کے چیئرمین ظہور احمد وٹو اور ایم ڈی حق نواز گھمن کی جانب سے گارڈن ٹاؤن لاہور میں چینل کے دفتر میں معروف ایڈیٹر ز،کالم نگار اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں مدثر اقبال بٹ ،عامر ہاشم خاکوانی ، امجد اقبال ، اشرف سہیل ، قیصر شریف ، شاہد نذیر چودھری ، عرفان اطہر ، ذبیح اللہ بلگن ، ضیاء الحق نقشبندی اور ساجد ناموس اور چیف ایڈیٹر ‘اخبار ڈاٹ پی کے’ خالد ارشاد صوفی نے شرکت کی۔اس موقع پر ملکی سیاسی حالات پر گفتگو ہوئی.