پاکستانی اداکار عماد عرفا نی کا بیٹا زاویار عرفانی انتقال کرگیا

پاکستانی اداکار عماد عرفا نی کا بیٹا زاویار عرفانی انتقال کرگیا۔

انسٹاگرام پر اداکار عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر ان کی دوست شانزے شیخ کی جانب سے دی گئی۔

شانزے کی اسٹوری میں درج تھا کہ آج ان کے دوست عماد عرفانی کے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے، شانزے نے مداحوں سے بچے کے انتقال پر سورہ فاتحہ پڑھنے اور والدین کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ اداکار عماد عرفانی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ چند تصاویر ہی موجود ہیں ۔

تاہم بیٹے کی انتقال کی خبر کی تصدیق بھی تاحال اداکار کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔