ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس 20 فروری کو سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس 20 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ سماعت پر عدالتی معاونین سے تحریری دلائل طلب کیے تھے۔