پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائننگ میں 10 روز ہ نمائش کا آغاز

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائننگ میں 10 روز ہ نمائش کا آغاز ہو گیا، شائقین نے طالب علموں کے تیار کردہ ملبوسات ،فرنیچر،لیدر کی منصوعات ، جیولری ودیگر اشیاء میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائننگ کے زیر اہتمام طالب علموں کی تیار کردہ اشیا کی نمائش منعقد کی گئی جو آئندہ دس روز جاری رہے گی، جس میں فیشن انڈسٹری سمیت 7 شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 248 طالب علموں کے تیار کردہ ملبوسات، فرنیچر، لیدر کی منصوعات، جیولری ودیگر اشیاء نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

شاندار مصنوعات کے خالق طلباء کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے، ٹیکسٹائل ہو یا پھر فرنیچر انڈسٹری، لیدر گڈز ہوں ہو یا جیولری ہر میدان میں نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائننگ کی وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ خلیل نے کہا کہ بچوں کو فیشن کی جدید تعلیم دے رہے ہیں،جلد ادارے میں پی ایچ ڈی کلاسز کا آغاز کریں گے۔