13سالہ امیر حمزہ نے باکو میں منعقدہ عالمی اسکالرکپ میں 13 تمغے جیتے، وزیر تعلیم سے ملاقات

وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ سے ضلع کیماڑی کراچی تعلق رکنے والے طالب علم امیر حمزہ کی ملاقات 13سالہ امیر حمزہ نے حال ہی میں آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ عالمی اسکالر کپ کمپیٹیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ امیر حمزہ نے 13 تمغے جیتے جن میں 7 گولڈ اور 6 سلور شامل ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر دیگر مختلف مقابلوں تمغے بھی جیتے چکے ہیں۔ صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے امیر حمزہ کو ورلڈ اسکالر کپ کمپیٹیشن میں کامیابی حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہو داد دی۔ “آپ ہمارے صوبے اور ملک کا فخر ہیں، چاہتے ہیں دیگر طالب علموں کی بھی رہنمائی کریں”۔