پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال کی رعایت ،نوٹیفکیشن جاری

محمد ساجد خان : ‏پنجاب حکومت نے پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال عمر میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفیکیشن کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا

تفصیلات کے مطابق ‏پنجاب حکومت کی جانب سے پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال عمر میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سے قبل حکومت کی جانب سے 5سال عمر کی حد میں کمی کی گئی تھی ، کورونا کے پھیلاؤ اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث پنجاب حکومت نے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کیا تھا ، ‏پنجاب حکومت نے پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتیوں پر 2 سال عمر میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کا اطلاق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمر میں رعایت پنجاب پولیس کی بھرتیوں میں نہیں ہوگی۔