بھارت میں 26سالہ اداکارہ کارحادثے میں ہلاک

ممبئی: بھارت میں تامل انڈسٹری کی مشہوراداکارہ ڈولی ڈی کروزعرف گائتری ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی26 سالہ مشہوراداکارہ گائتری جن کا اصل نام ڈولی ڈی کروزتھا کارحادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

ڈولی ڈی کروز بھارتی شہرحیدرآباد میں ہولی منانے کے بعد دوست کے ساتھ گھرواپس جارہی تھیں کہ ان کی گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکرفٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی۔حادثے میں ڈولی کی 38سالہ دوست بھی ہلاک ہوگئیں۔

گایتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘ اور انسٹاگرام پر پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی۔انہوں نے ویب سیریز ’میڈم سر میڈم انتھے‘ میں اداکاری پرشہرت حاصل کی۔