مراد راس نے صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کےمطابق چارج سنبھالنے کے بعد مراد راس نے پہلے ہی روز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور تحریک انصاف کی حکومت مزید پڑھیں

نارووال: احسان نامی شخص نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، گزشتہ رات سوتیلی ماں نے 8 سالہ زارا فاطمہ پر شدید تشدد کیا جس سے بچی جاں بحق ہوگئی۔
پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال میں سوتیلی ماں نے تشدد کرکے 8 سالہ بیٹی کو قتل کردیا، ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اور اس کے خلاف بچی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ظفروال پولیس حکام کے مطابق نواحی گاؤں سپوال کے رہائشی احسان نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، اور اس کی دوسری بیوی ماریہ بچوں کو اکثر مار پیٹ کرتی تھی، گزشتہ رات سوتیلی ماں نے 8 سالہ زارا فاطمہ پر شدید تشدد کیا جس سے بچی جاں بحق ہوگئی، اہل محلہ نے پولیس کو واقعہ کی فوری اطلاع دی، اور پولیس تھانہ ظفروال نے موقع پر پہنچ کر سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والی بچی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔