پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کینیڈا میں اسلاموفوبیا کسی صورت برداشت نہیں، جسٹن ٹروڈو
اوٹاوا: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسلاموفوبیا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور ہمیں اس نفرت کا خاتمہ کرکے مسلمان بھائیوں کے لیے کینیڈا کو محفوظ ملک بنانا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ہدایت پر کیوبک کی ایک مسجد پر حملے میں 6 نمازیوں کی شہادتوں کی پانچویں برسی پر 29 جنوری کو ملک بھر میں قومی سانحے کے دن کے طور پر منایا گیا۔
29 جنوری کو منائے گئے اس دن میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندے کی تقرری بھی کی۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلاموفوبیا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اور یہ حتمی بات ہے۔ ہمیں نفرت کا خاتمہ کرکے اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کینیڈا کو محفوظ ملک بنانا ہے۔
Islamophobia is unacceptable. Full stop. We need to put an end to this hate and make our communities safer for Muslim Canadians. To help with that, we intend to appoint a Special Representative on combatting Islamophobia. More details here: https://t.co/sEiOYlLRaw
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) January 29, 2022
جسٹن ٹروڈو نے پانچ سال قبل کیوبک مسجد حملے کے دن کو قومی سانحہ طور پر منانے اور اسلاموفوبیا کے سدباب کے لیے ایک خصوصی نمائندے کی تقرری کو ملک میں نفرت اور عصبیت کے خاتمے کی پالیسی قرار دی۔
واضح رہے کہ 29 جنوری 2017 کو شہر کیوبک کی ایک مسجد میں 27 سالہ مسلح نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا تھا جس پر الیگزینڈر بسونے نامی ملزم کو عمر قید سنائی گئی تھی۔