کانگو وائرس میں مبتلا 55 سالہ شخص انتقال کر گیا

شہرِ قائد کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 55 سالہ شخص انتقال کر گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ہسپتال کے ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ شہری کو جناح ہسپتال کے کانگو وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سےقبل 8 نومبر کو کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کراچی میں انتقال کر گیا تھا۔

30 سال کے میر کو علاج کی غرض سے بلوچستان سے کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔