نئی دہلی : کوچنگ سینٹر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

بھارت دارالحکومت نئی دہلی کے کوچنگ سینٹر میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے بعد کئی طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

نئی دہلی کے ایک کوچنگ سینٹر کی کلاس میں موجود کچھ طلبہ نے جان بچانے کے لیے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں 61 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

حادثے کے وقت متعدد طلبہ و طالبات کھڑکی سے رسی اورکئی تاروں کی مدد سے نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔