ٹیوٹا کا طلبہ کوہنرمند بنانے کیلئے احسن اقدام

سٹی 42: ٹیوٹا سرکاری ونجی سکولوں میں زیر تعلیم 6 لاکھ بچوں کو کمپیوٹرآپریٹر، ویب ڈیزائنگ، کمپیوٹر اپلی کیشن، الیکٹریشن، ہیٹنگ وینٹی لیشن، ائیر کنڈیشن اینڈ ریفریجریٹر کے کورس کروائے گا، 6ماہ دورانیہ کا کورس کرنے والے طلبہ سکولوں سے ہنر مند بن کرنکلیں گے، ٹیکنیکل کورس کرنے والے طلبہ کیلئے روزگار کا حصول باآسانی ممکن ہوگا۔

لاہور کے سرکاری ونجی سکولوں میں زیر تعلیم 6 لاکھ بچوں کیلئے اچھی خبر،ٹیوٹا سرکاری ونجی سکولوں کے بچوں کو ہنر مند بنائے گا۔ٹیوٹا اور ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔صبح و شام کی شفٹ میں بچوں کو 5 مختلف کورسسز میں تربیت فرایم کی جائے گی۔کمپیوٹرآپریٹر، ویب ڈیزائنگ، کمپیوٹر اپلی کیشن، الیکٹریشن، ہیٹنگ وینٹی لیشن، ائیر کنڈیشن اینڈ ریفریجریٹرمخں تربیت دی جائے گی۔مذکورہ کورسسز کا دورانیہ چھ ماہ کا رکھا گیا۔بچے دوران سکول اور شام کی شفٹ میں کورس میں داخلہ لے سکیں گے۔

گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول ماڈل ٹاون میں ٹیوٹا کی لیب تیارکرلی گئی۔لیب کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم مراد راس اور چیرمین ٹیوٹاعلی سلمان صدیق کریں گے۔چیرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ کورس مکمل کرنے والے طلباء کو میٹرک کے بعد روزگار کے حصول میں آسانی ہوگی۔