راولپنڈی میں بیگ سے کٹی پھٹی لاش برآمد

راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی کے علاقے میں بیگ سے لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کو قتل کرنے کے بعد سر، بازو اور ٹانگیں کاٹ کر بیگ میں بند کیا گیا۔ نامعلوم ملزمان لاش والا بیگ نالے کے کنارے پھینک کرفرار ہوگئے۔

پولیس نے لاش کے ٹکرے اور بیگ تحویل میں لے کر ٹکرے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیے۔ مقتول کی شناخت کے لیے قانونی چارہ جوئی جاری ہے۔

سی پی او عمر سعید ملک نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ ایس پی راول نے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔