کورونا کی نئی قسم اومی کرون اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد: کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

کراچی کے بعد اسلام آباد میں اومی کرون کا کیس سامنے آیا ہے، ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا نے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کی بیرون ممالک کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے تاہم اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومی کرون کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا تاہم شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ویکسی نیشن کروائیں، شہری اگر بوسٹر ویکسین کے اہل ہیں تو بوسٹر لگوائیں۔