مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی

فیصل آباد میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں پیش آیا جہاں پاک پتن سے براستہ اسلام آباد جانے والی مسافر بس آگے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثےمیں 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد اوکاڑہ کے رہائشی تھے۔