ملک بھر میں 9,8اگست کوعام تعطیل کا اعلان

حکومت نے ملک بھر میں9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کی منظوری دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن نے دو چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیر 8 اور منگل 9 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی عائد ، محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کنسٹرکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔