اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آ گئی، گائے کو بچاتے ہوئے اسپیکر کی گاڑی اور اسکواڈ کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور عملہ حادثے میں محفوظ رہے۔