لاہور میں بچے سے بدفعلی کرنیوالا اشتہاری ملزم گرفتار

لاہور: انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے بچے سے بدفعلی کرنیوالا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن۔ نے بتایا کہ 15سالہ بچے کوبدفعلی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عادل عرف آلو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بچے کو شادی میں لے جانے کے بہانے اس کے گھر سے ساتھ لیا اور شراب پلائی۔

پولیس کے مطابق بچے کی حالت خراب ہونے پر زیر تعمیر مکان میں لے جا کر اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت نے ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔