کراچی کے علاقے گلبرگ میں غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی

کراچی کے علاقے گلبرگ میں غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

گلبرگ میں رہائشی پلاٹوں پر قائم 20 شادی ہال گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے۔

نوٹس ملنے کے باوجود شادی ہالز کو ختم نہیں کیا گیا تھا جب کہ شادی ہالوں کے سبب ٹریفک کی روانی اور سیوریج کا نظام متاثر ہورہا تھا۔