معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
سکولوں میں قرآن پاک نہ پڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا
ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سکولوں میں قرآن مجید کی لازمی تعلیم دینے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن نے کہا ہے کہ اسکولوں میں قرآن نہ پڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا جبکہ قرآن پاک پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی کیلئے بھی اخبار میں اشتہار دیدیا گیا ہے۔
قران پاک کی تعلیم نہ دینے والے سکولوں اور استاتذہ کے خلاف کاروائی کے کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نےالتمش سمیت دیگر کی اپیل پر سماعت کی ۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید سمیت دیگر افسران عدالت میں عمل درآمد رپورٹ سمیت پیش ہوئے ۔ جسٹس شاہد وحید کے استفسار پر سیکرٹری اسکولز غلام فرید کا کہنا تھا کہ سکولوں میں قران پاک نہ پڑھانے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دے دی ہیں جبکہ عدالتی حکم پر عمل درمد کے لئے اخبار اشتہار بھی دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اس کیس میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم وہ طعیبت ناسازی کے حاضر نہیں ہوسکے۔ جس پر عدالت نے 24 اپریل کو فریقین کے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیا۔
یادرہے درخواست گزاروں نے سکولوں میں قران پاک کی تعلیم نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے جس پرعدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو گزشتہ سماعت پر قران پاک نہ پڑھانے والے سکولوں اور استاتذہ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا۔