اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اب وومن ونگ کی ممبر بھی بن گئی ہیں۔

پی ٹی آئی وومن ونگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی ممبر بن عوام سے مخاطب ہو رہی ہیں۔

لیلیٰ زبیری نے وومن ونگ کی ممبر بننے کے بعد پی ٹی آئی کے سینٹرل آفس سے عوام کیلئے خان صاحب کی دو جولائی کی کال کے حوالے سے اہم پیغام دیا انہوں نے تمام یوتھ اور خواتین کو مخاطب کر کے کہا کہ عمران خان کی کال پر باہر نکلیں اور اس جلسے کو کامیاب بنائیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے 2014 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعداب وہ وومن ونگ کی ممبر بھی بن گئی ہیں، جبکہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بعد اب عوام کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی کھل کر پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔