اداکارہ راکھی ساونت کا شوہرسے علیحدگی کا اعلان

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ میں نے اور رتیش نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ میں کافی چیزوں سے بے خبرتھی۔ بگ باس 15 ختم ہونے کے بعد کافی کچھ ہوا۔ ہم دونوں نے اختلافات دورکرنے کی کوشش کی لیکن اب بہتریہی ہے کہ آگے بڑھیں اوردوستانہ طورپرعلیحدہ زندگی گزاریں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ میرا دل ٹوٹا ہوا ہے اورمیں کافی اداس ہوں۔ یہ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ہونا تھا لیکن مجبوراً ہمیں فیصلہ کرنا پڑا۔ اب مجھے اپنے کام اور اپنی زندگی پر توجہ دینا ہوگی اور خود کو خوش اور صحت مند رکھنا ہوگا۔