بیٹی کی دوسری ذات میں شادی پرباپ نے پورا گھرانہ اجاڑ کر خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارت میں دوسری ذات کےلڑکے سےشادی پرناراض باپ نے2بیٹیوں اور بیوی کومارکرخودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں بیٹی کے دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے پرناراض شخص نے اپنی 2 بیٹیوں اوربیوی کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق چائے کا اسٹال چلانے والے لکشمنن کی بڑی بیٹی نے دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کرلی تھی۔ لکشمنن اپنی بیٹی کی شادی پرغصے میں تھا اوراس نے اپنی دیگر2 بیٹیوں کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کرنے والی لڑکی محفوظ رہی کیونکہ وہ دوسرے شہرمیں اپنے شوہرکے ساتھ رہتی ہے۔

بھارت میں ہندوانتہاپسند دوسری ذات یا مذہب کے افراد کوکم ترسمجھتے ہیں اوردوسری ذات یا دوسرے مذہب میں شادی کرنے پر خاندان والوں کی جانب سے قتل یا تشدد کے واقعات عام ہیں۔