علی گلُ نےڈی ایچ اے میں انتظامات کا جائزہ لیتےمزاحیہ ویڈیو جاری کر دی

پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گلُ پیر نے سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ کے پیش نظر ڈی ایچ اے میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کامیڈین علی گلُ پیر نے نئی ویڈیو پیش کی ہے جس میں انہیں صحافی کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں کامیڈین علی گلُ پیر نے ہلکے پھلکے طنز و مزاح کے انداز میں ڈیفینس میں جاری ترقیاتی کام کو پانی کے ذخائر سے تشبیہ دی اور کہا کہ ڈی ایچ اے انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور نوجوانوں کے ٹک ٹاک رجحان جیسے مسائل کو بھی مرکوز رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کے پیش نظر ڈی ایچ اے انتظامیہ نے عوام کو کھڑکی دروازے بند رکھنے کی ہدایت دی ہیں کیونکہ پانی کے ساتھ شارک آ سکتی ہے جو اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عوام کو سمندر کا رخ نہ کرنے اور ٹک ٹاک نہ بنانے کی ہدایت جاری کی ہے کیونکہ اس سے جان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے علی گلُ پیر کے حس مزاح کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خوب انداز میں حکومتی انتظامات اور شہر کے حالات کو ایک دوسرے سے جوڑا ہے۔