’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی 100کروڑکلب میں انٹری پرعالیہ بھٹ کا جشن

ممبئی: عالیہ بھٹ نے اپنی فلم ’ گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی 100کروڑ کلب میں شمولیت کا جشن دل کھول کرمنایا۔

عام طورپرڈائٹنگ اورجم کی سختی سے پابندی کرنے والی عالیہ بھٹ نے ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کے 100کروڑ کلب میں شامل ہونے کا جشن برگرکھا کرمنایا۔سوشل میڈیا پروائرل تصاویرمیں عالیہ بھٹ کوبرگرکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے ’ گنگوبائی ‘ کی باکس آفس پرغیرمعمولی کامیابی پرمداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوکروڑ کی مناسبت سے کہا ’ہیپی سینچری ٹو گنگوبائی اینڈ ہیپی ویگن برگرپلس فرائی ٹوعالیہ‘

ریلیز سے قبل مختلف تنازعات کا شکارہونے والی عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ باکس آفس پراب تک 102 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

بالی وڈ میں ’100 کروڑ کلب‘ کی اصطلاح ان فلموں کے لئے استعمال کی جاتی ہے جن کی کمائی 100 کروڑ یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔