اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پونے 2 کروڑ افراد صحت کی سہولتوں سے محروم

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پونے 2 کروڑ افراد صحت کی سہولتوں سے محروم ہو گئے۔

اسٹیٹ لائف نے خط میں وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام کے تحت نئے مریض داخل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام کی فنڈنگ ناکافی ہے، وفاقی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کے لیے کئی مہینوں سے فنڈ جاری نہیں کیے۔

اسٹیٹ لائف کا کہنا ہے کہ صرف انتہائی ایمرجنسی کے مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے، جن مریضوں کا علاج چل رہا ہے ان کو بدستور علاج کی سہولت مہیا کی جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج کی سہولتیں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے اسٹیٹ لائف سے کہا ہے کہ وفاق کے مریضوں کا بوجھ ہم پر نہ ڈالے۔