پنجاب میں الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کر کے پولنگ مواد پہنچا دیا گیا

الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کر کے پولنگ مواد پہنچا دیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز انور چوہان نے کہا کہ 50 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم ہیں، الیکشن میں 5 لاکھ پولنگ اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 7 کروڑ سے زائد ووٹ ہیں، ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں۔

الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے۔