سانحہ 9 مئی: ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 8 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سانحۂ 9 مئی کے ملزمان پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سانحۂ 9 مئی کے 8 ملزمان کی رہائی کے بعد نظر بندی کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے اس اقدام سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔

نظر بندی کے احکامات واپس ہونے پر پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر نے اپنی پٹیشن واپس لے لی۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو رہائی کے بعد ڈی سی راولپنڈی کے احکامات پر نظر بند کیا گیا تھا۔

سمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی نظر بندی کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔