امریکی اداکار اینگس کلاؤڈ 25 سال کی عمر میں چل بسے

امریکی اداکار اینگس کلاؤڈ 25 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے بھی اینگس کلاؤڈ کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم موت کی وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اینگس کلاؤڈ نے کچھ ہفتے پہلے اپنے والد کی آخری رسومات ادا کی تھیں جس کے بعد سے اس کی دماغی صحت خراب تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اداکار نے 2 فلموں اور کئی میوزک ویڈیوز میں کام کیا البتہ ان کو ایک ڈرامہ سیریز میں کام کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔