امریکی لیجنڈری اداکار ال پچینو 83 سال کی عمر میں چوتھی مرتبہ والد بن گئے

امریکی لیجنڈری اداکار ال پچینو 83 سال کی عمر میں چوتھی مرتبہ والد بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ال پچینو کی 29 سالہ گرل فرینڈ نے بیٹے کو جنم دیا ہے جس کے بعد اس کا نام ’رومن‘ رکھا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر نور الفلاح اور ال پچینو کے درمیان 2022 اپریل سے تعلقات قائم ہیں۔

واضح رہے کہ ال پچینو کی ایک 30 سالہ بیٹی جبکہ 18 سالہ دو جڑواں بچے بھی ہیں۔