شرح سود 19 اعشاریہ 50 برقرار رہے گی یا کچھ تبدیلی ہو گی؟ فیصلے کے لیے اجلاس آج ہو گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی کا اجلاس آج ہو گا، جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ مزید پڑھیں
امریکی یوٹیوبر ٹریور جیکب کو ویوز بٹورنے کے چکر میں جہاز گرانا مہنگا پڑ گیا
امریکی یوٹیوبر ٹریور جیکب کو یوٹیوب ویڈیو پر ویوز بٹورنے کے چکر میں جہاز گرانا مہنگا پڑ گیا، اب انہیں اس جرم پر 20 سال کیلئے جیل بھگتنی پڑ سکتی ہے۔
2021 میں فیڈرل ایوی ایشن بورڈ کی جانب سے جہاز کریش کے معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی اور ٹریور جیکب کو ہدایت کی گئی کہ وہ جہاز کے ملبے کو محفوظ رکھیں۔
ٹریور جیکب نے حکام کو بتایا تھا کہ اسے نہیں معلوم کہ جہاز کہاں کریش ہوا اور اس کا ملبہ کہا ہے تاہم بعد میں وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہاز کے ملبے تک پہنچا اور اس نے ملبے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے ضائع کرنے کی کوشش کی۔
بعد ازاں جیکب نے تفتیشی حکام کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایوی ایشن حکام سے جھوٹ بولا اور جہاز میں کوئی خرابی نہیں ہوئی تھی، دراصل اس نے ایک والٹ کمپنی کی اسپانسرشپ اور پیسے کمانے کیلئے جان بوجھ کر جہاز کریش کیا تھا۔
جیکب نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے جہاز کی ویڈیو کے بعد ایوی ایشن کے پاس کریش سے متعلق جھوٹی رپورٹ درج کروائی تھی کہ ٹیک آف کے 35 منٹ بعد جہاز کی پاور سپلائی بند ہوگئی اور انجن بے آواز ہو گیا جس کے بعد کوئی سیف لینڈنگ اسپیس نظر نہ آنے پراس نے جہاز سے کودنے کا فیصلہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیکب نے جس جرم کا اعتراف کیا ہے اس کیلئے انہیں کم از کم 20 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔
ٹریور جیکب کے یوٹیوب چینل پر جنوبی کیلیفورنیا کی فضاؤں میں پرواز کے دوران انجن کی خرابی کے باعث جہاز کریش کی’I crashed my airplane‘ کے نام سے جاری ہونے والی ویڈیو کو 30 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا تھا۔
ڈرامائی ویڈیو میں فضا میں پرواز کے دوران انجن کی اچانک خرابی کے باعث ٹریور اپنی سیلفی اسٹک ہاتھ میں تھامے پیراشوٹ کے ذریعے کیلیفورنیا کے جنگلات کے اوپر جہاز سے کودتے دکھایا گیا تھا۔