امیتابھ بچن خود کو مصنوعی ذہانت (AI) کا روبوٹ سمجھنے لگے

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن خود کو مصنوعی ذہانت (AI) کا روبوٹ سمجھنے لگے ہیں۔

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کیلئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر تصاویر دلچسپ عنوان کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ امیتابھ بچن نے اپنی حالیہ پوسٹ میں کیا جبکہ انہوں نے اپنی جوانی کے دنوں کی تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں امیتابھ بچن پھول دار قمیص اور سفید رنگ کا ٹراؤزر پہنے ہوئے ہیں۔

اپنی تصویر پر عنوان دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ تصویر کسی نے انہیں بھیجی ہے، جس میں، میں ایک اے آئی روبوٹ کی طرح دکھائی دے رہا ہوں۔