میڈیا پر نمائندگی کےلیے استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان مقرر

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے میڈیا پر نمائندگی کےلیے استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان مقرر کردیے۔

اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان مقرر کردیے گئے۔

فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس اور خرم حمید روکھڑی بھی استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین نے حال ہی میں بننے والی استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کیا تھا۔

عبد العلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا جبکہ عامر کیانی کو سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

عون چوہدری کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور پارٹی ترجمان مقرر کیا گیا۔