برطانوی یونیورسٹی میں داخلے کا جھانسہ دےکر ہزاروں پاؤنڈز ہتھیانے والا ملزم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے نے برطانوی یونیورسٹی میں داخلہ دلانے کے نام پر 9 ہزار پاؤنڈز ہتھیانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے برطانوی یونیورسٹی میں داخلہ دلانے کے نام پر 9 ہزار پاؤنڈز ہتھیانے والے ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم کاشف نفیس صدیقی کو ثنااللہ نامی متاثرہ نوجوان کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے درخواست گزار سے 2019 میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر میں داخلہ دلانے کے نام پر رقم وصول کی،ملزم نے متاثرہ نوجوان کے تقاضوں کے باوجود وصول کردہ رقم بھی واپس نہیں کی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمے میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔