ایشیا کپ:بنگلادیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی

ایشیا کپ کھیلنے کے لیے بنگلادیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج پاکستان پہنچیں گی۔

دونوں ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو سے لاہور پہنچیں گی۔

سری لنکا اور بنگلادیش نے ایشیا کپ کا اپنا پہلا میچ گزشتہ روز کینڈی میں کھیلا تھا۔

یاد رہے کہ افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ 3 ستمبر کو شیڈول ہے۔

اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم آج ٹریننگ کرے گی۔

لاہور : افغانستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا تھا