کامران خان ٹیسور ی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسور ی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر گفتگو ہوئی۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے گورنر ہاؤس کے باہر لگائی گئی Bell of hope (امید کی گھنٹی) بھی بجائی۔ انہوں نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے گورنر سندھ کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔