سرکاری ملازمین کے لئے بُری خبر

: پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاحال نہ ہوسکا۔

نئے مالی سال کا آغاز ہونے کے باوجود تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔ پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں 15 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

سرکاری ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیرٹی آلاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن بھی تاحال نہیں ہوسکا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ہوسکا۔

واضح رہے تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن میں تاخیر پر محکمہ خزانہ کے افسران بھی لا علم ہیں۔