بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کر لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے طلب کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔