بلوچستان: ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم جاری

بلوچستان کے 3 پولیو ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے۔

بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللّٰہ میں آج مہم کا تیسرا روز ہے۔

مہم میں مجموعی طور پر 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔