بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب

بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔

تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا۔

بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کی صدارت کے لیے علی امین گنڈاپور امیدوار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر عاطف خان پشاور ریجن کے صدر کے امیدوار ہیں۔