بیونسے کا کنسرٹ سوئیڈن میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی وجہ قرار

معروف امریکی گلوکارہ بیونسے کے کنسرٹ کو سوئیڈن میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شاید اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے لیکن یہ خود سوئیڈن کے ڈینزکی بینک کے چیف اکانومسٹ مائیکل گراہن نے بتایا کہ امریکی گلوکارہ نے اپنے ورلڈ ٹوئر کا آغاز سوئیڈن سے کیا جس کی وجہ سے مئی میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا لیکن یہ اضافہ کتنا تھا یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ہونے والے کنسرٹ کے باعث ہوٹلوں اور اس سے جڑی سروسز کی قیمتوں میں 0.2 سے 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ اس کنسرٹ میں شرکت کرنے کے لیے لاکھوں افراد نے سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کا رخ کیا تھا۔