خیبر پختونخوا کے اساتذہ پر بڑی پابندی عائد

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے انتخابات اور امتحانات میں ڈیوٹیاں دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے انتخابات اور امتحانات میں ڈیوٹیاں دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی محکمہ تعلیم کی جانب سے عائد کی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے اساتذہ کی بڑی تعداد اس وقت ڈیجیٹل مردم شماری میں مصروف ہے لہذا انہیں کسی بھی ٹریننگ کا حصہ نہ بنایا جائے۔

مراسلے کے مطابق مردم شماری کی تکمیل تک اساتذہ کے تبادلے اور تقرریاں بھی روک دی گئی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ مراسلہ صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ، ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ دی ہے۔

گزشتہ دنوں گورنر کے پی غلام علی اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورتی اجلاس کے بعد اس تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔