بلاول کو پورے چترال میں ایسی کوئی لڑکی نظر نہیں آئی جو الیکشن لڑسکے

جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا بلاول بھٹو زرداری کا ن لیگ پر انتقامی سیاست کرنے کا الزام درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست اور جمہوریت کا تسلسل چلنے نہیں دیا گیا.

بلاول کو پورے چترال میں ایسی کوئی لڑکی نظر نہیں آئی جو الیکشن لڑسکے،موروثی سیاست لعنت ہے اسے ختم کیے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

محمل سرفراز نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے بعد سے ن لیگ کی طرف سے انتقامی سیاست نہیں کی گئی، ابھی بھی جو ہورہا ہے ن لیگ کے کنٹرول میں نہیں ہے

پاکستان کی سیاست میں دباؤ کے باجود خاندان کے لوگ ساتھ نہیں چھوڑتے، پاکستان میں سیاست اور جمہوریت کا تسلسل چلنے نہیں دیا گیا، 2008ء سے 2018ء تک جمہوریت کا تسلسل تھا جسے روک کر ہائبرڈ نظام لایا گیا۔