بائپر جوائے، گجرات کے ساحلی اضلاع بارشوں اور ہواؤں سے متاثر ہوں گے

سمندری طوفان بائپر جوائے سے گجرات کے درجن بھر ساحلی اضلاع طوفانی بارشوں اور ہواؤں سے متاثر ہوں گے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے گجرات میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 21 ہزار کشتیاں کھڑی کردی گئی ہیں اور گجرات کی بندرگاہوں پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سمندر کی تیل تنصیبات سے لوگوں کو فوری واپس بلا لیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ گجرات کے ساحلی علاقوں میں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔