کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر سال دوئم کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر سال دوئم کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا، امتحانات 30 مئی سے شروع ہوں گے۔

پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، ہوم اکنامکس کے امتحانات 30 مئی سے ہوں گے۔

کامرس ریگولر اور پرائیویٹ، آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات بھی 30 مئی سے ہوں گے۔

خصوصی امیدواروں، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات بھی 30 مئی سے شروع ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے امتحانات کا شیڈول انٹر بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔