بائپر جوائے: کراچی کے ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا

ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائےکے اثرات پہنچنے لگے، کراچی کے ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا۔

کراچی کی ساحلی بستیاں سمندری طوفان کے باعث تیز ہواؤں کے زیرِ اثر ہیں۔

چشمہ گوٹھ اور رہڑی گوٹھ میں سمندر کے پانی میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

پانی چشمہ گوٹھ کی سڑک کنارے تک پہنچ گیا، تاہم یہاں کے رہائشیوں نے اپنے گھروں سے تاحال نقل مکانی نہیں کی ہے۔

ریڑھی گوٹھ کی جیٹی پانی کی سطح بلند ہونے پر زیرِ آب آ جاتی ہے۔

کراچی: آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بائپر جوائےے زیرِ اثر کراچی میں آج موسم مرطوب اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

آج شہر میں گرد آلود ہوا چل سکتی ہے اور دوپہر یا شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

کراچی میں آج صبح میں ہی پارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجۂ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔