کویت اور مصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آگئے

کویت اور مصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آگئے.

کویتی وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں۔

ترجمان کے مطابق اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔

دوسری جانب مصر کی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔

علاوہ ازیں امریکا میں بھی کورونا کی جے این ون قسم تیزی سے پھیل رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں، جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 41 ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔