زمین سے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کی 30 ویں سالگرہ منا کر اہلیہ کو زبردست سرپرائز دے دیا

زمین سے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر قومی ائیر لائن کی اسکردو سے کراچی کی پرواز میں شادی کی 30 ویں سالگرہ منا کر اہلیہ کو زبردست سرپرائز دے دیا۔

مسافر عبدالرافع نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کی 30 ویں سالگرہ منائی۔ پی کے 456 کے مسافر عبدالرافع بدر نے پائلٹ کیپٹن خالد خان سے شادی کی تیسویں سالگرہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر منانے کی درخواست کی تھی جس پر پائلٹ نے انہیں اجازت دے دی۔

کیپٹن خالد خان نے عبدالرافع اور شائستہ صدیقی کو شادی کی سالگرہ مبارک باد اور چیری کا تحفہ بھی دیا۔

فضائی عملے نے عبدالرافع کی جانب سے سرپرائز گفٹ بھی ان کی اہلیہ شائستہ صدیقی کو پیش کیا جبکہ میوزیکل گروپ نے گیت گا کر جوڑے کی شادی کی 30 ویں سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔