سالانہ امتحانات کےاوقات کار تبدیل

پہلی سے آٹھویں کےسالانہ پیپرز کے اوقات کار تبدیل،قبل ازیں پیپرصبح 9 سے ساڑھے گیارہ بجے تک لیا جارہا تھا۔

تفصیلات کےمطابق سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخاں کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت میں اوقات کارتبدیل کئے،پیپر صبح 8 سے ساڑھے 10 بجے تک لیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان 9 مئی سے شروع ہوچکے ہیں۔ پیک کی جانب سے سکولوں کو آئٹم بنک 25 مئی تک بھیجوا دیئے جائیں گے۔ سکولوں میں امتحان 20 مئی تک جاری رہے گے۔بچوں کے امتحان کے نتائج 31 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا،پہلے روز 4 مضامین سوکس ،لباس و پارچہ بافی، بزنس اسٹیڈیز اور عربی کا پیپر لیا گیا۔میٹرک امتحان کے لئے 759 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ چار ہزارسے زائد اساتذہ امتحانی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

رواں سال اڑھائی لاکھ بچے میٹرک کا امتحان دے رہے ہیں۔ تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران امتحانی سنٹرز کا وزٹ کریں گے۔

چیئرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحان کیلئے تمام تر انتظامات سو فیصد مکمل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں