چین کا مسافربردار طیارہ گرکرتباہ،133افراد سوار

بیجنگ: چین کے صوبے گونگش میں مسافربردارطیارہ گرتباہ ہوگیا۔طیارے میں 133افراد سوارہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ کونمینگ سے گوانگزوجارہا تھا۔طیارے میں ہلاک افراد اورزخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورریسکیو عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

طیارہ گرنے کے بعد گوانگشی میں پہاڑوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا۔